usama hassan farooqi

پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا ایک اور عدالتی مفرور ملزم پکڑا گیا

پولیس کنسٹیبلان، ٹریفک اسسٹنٹ اور لیڈی کنسٹیبلان کی بھرتی کے سلسلہ میں جسمانی پیمائش کا مرحلہ جاری.بھرتی ہونے کیلئے آیا ہوا عدالتی مفرور ملزم بائیومیٹرک کے دوران پکڑا گیا

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 9 دسمبر 2022) چیئرمین بورڈ ناصر محمود ستی آر پی او راولپنڈی کی زیر نگرانی سیکرٹری بورڈ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین انور سعید کنگرا اور ممبر بورڈ ایس پی رضوان طارق ایڈشنل ایس پی سول لائن ز ڈویژن گوجرانولہ نے بھرتی ہونے والے امیدواران کی قد اور چھاتی کی پیمائش کا معائنہ کیا

یہ بھی پڑھیں: اشتہاری ملزم پولیس میں بھرتی ہونے آگیا، معلوم ہونے پر پولیس نے دھر لیا

بائیو میٹرک چیکنگ کرنے پر عدالتی مفرور اسامہ حسن فاروقی پکڑا گیا. امیدوار نے پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے درخواست دے رکھی تھی . امیدوار عدالتی مفرور کا درخواست نمبر 942 تھا جو آج پولیس لائن میں میئرمنت کے لئے آیا تھا

عدالتی مفرور ضرر کے مقدمہ میں منڈی بہائوالدین پولیس کو مطلوب تھا. بائیو میٹرک مشین سے ویریفکیشن کرنے پر عدالتی مفرور پکڑا گیا جسے تھانہ سول لائن پابند سلاسل کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں