sandeep nangal ambia death

بھارت میں کبڈی مقابلے کے دوران انٹرنیشنل پلیئر کو 20 گولیاں مار کر قتل کردیا

جالندھر: بھارت میں کبڈی مقابلے کے دوران انٹرنیشنل پلیئر کو 20 گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کبڈی مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں انٹرنیشنل کبڈی پلیئر صندیپ نَگل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جالندھر کے ملیاں گاؤں میں انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کو 20 گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ گولیاں ان کے سر اور سینے پر لگی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کبڈی کپ کا میچ جاری تھا کہ بروز پیر کو شام 6 بجے کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر حملہ کردیا جس سے ان کی موت واقعہ ہوئی جبکہ گولیوں کی آوازوں سے ٹورنامنٹ میں بھی بھگدڑ مچ گئی۔ گولیاں لگنے کے بعد کھلاڑی کو مقامی افراد نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تھا لیکن وہ خون زیادہ بہنے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی انٹرنیشنل کھلاڑی صندیپ نگل گلیڈی ایٹرز کے نام سے مشہور تھے جبکہ انہوں نے ایک دہائی تک کبڈی کی دنیا پر راج کیا ہے۔ صندیپ نگل بھارت کے علاوہ کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں بھی کھیل چکے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں