محتسب پنجاب ریجنل آفس منڈی بہاوالدین میں سالانہ عالمی محتسب ڈے کے حوالے سے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کنسلٹنٹ عبدالرشید اور کوآرڈینیٹر شازیہ بشیر نے صوبائی محکموں سے محعلق شکایات کے حل کے حوالے سے پریس کلب کے ممبران کی جانب سے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 اکتوبر 2022) اس موقع پر کنسلٹنٹ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب آفس کا بنیادی مقصد صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر کے عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی انصاف مہیا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کے دفاتر میں شکایت درج کرانے کیلئے کسی قسم کی کوئی فیس نہ ہے اور نہ ہی سائل کو وکیل کی ضرورت ہوتی ہے۔
سائل کی شکایت براہ راست سنی جاتی ہے اور بعض اوقات فوری حل طلب شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔ کنسلٹنٹ عبدالرشید نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنی شکایات کے فوری ازالے اور حصول انصاف کیلئے صوبائی محتسب آفس، منڈی بہاوالدین کے دفتر سے رجوع کریں
