گورنمنٹ ڈگری کالج کے مابین قرات، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات منعقد کروائے گئے

govt degree college mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاﺅالدین میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، اس ضمن میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں طلباء کے مابین ضلعی لیول کے قرات، نعت خوانی اور تقاریری مقابلہ جات منعقد کروائے گئے ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 اکتوبر 2022 ) یہ مقابلہ جات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی زیر صدارت کروائے گئے۔ مقابلوں میں حضور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے ۔ طلباءنے اساتذہ کرام کی رہنمائی میں نبی اکرم ﷺ کی شان اور تعلیمات کو اپنی قرات، نعت رسول مقبول اور تقاریر میں بیان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج میں مقابلہ جات کا انعقاد

اس موقع پر اساتذہ کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی پوری زندگی قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے ، قرات ، نعت اور تقاریر سے نا صرف روحانی سکون ملتا ہے بلکہ دل بھی ایمان کی قوت سے روشن ہو جاتے ہیں۔ حکومت پنجاب کا عشرہ شان رحمت اللعالمین منانے کا مقصد عوام الناس بالخصوص موجودہ اور آنے والی نسلوں کو دین فطرت کی طرف راغب کرنا ہے اور حضور ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔

طلباءنے اپنی اپنی تقاریر میں سیرت طیبہ کو موضوع بناتے ہوئے واضح کیا کہ نبی اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔تقریب کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس کے مطابق نعت خوانی میں پہلی پوزیشن محمد عثمان، ،دوسری پوزیشن دانیال احمد، تیسری طیب علی اور قرات میں پہلی پوزیشن محمد عبد اللہ، دوسری تیمور حسن اور تیسری پوزیشن محمد معاویہ اور ابو عبیدہ نے حاصل کی جبکہ تقاریری مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن عبد الوحید، دوسری قاسم عباس اور تیسری پوزیشن محمد ہارون نے حاصل کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گورنمنٹ ڈگری کالج کے مابین قرات، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات منعقد کروائے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!