ووٹ کے بروقت اندراج کیلئے شروع کی گئی مہم سے تمام شہری بروقت فائدہ اٹھائیں

voters in punjab
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمیدعباسی نے کہا ہے کہ ووٹ کا اندراج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور ووٹرز کیلئے شناختی کارڈ اور ووٹر لسٹ میں اندراج قومی فریضہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کے بروقت اندراج کیلئے شروع کی گئی مہم سے تمام شہری بروقت فائدہ اٹھائیں تاکہ آئندہ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ شہری اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کو یقینی بنا سکیں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 07 اکتوبر 2022 ) انہوں نے بتایا کہ عوام الناس اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیل اپناشناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے انتخابی فہرستیں عوام الناس کی سہولت کیلئے بھی شائع کر دی ہیں جو کہ متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں موجود ہیں ۔

ان فہرستوں کو دیکھ کر اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے مطابق منتقل کروا لیں۔ اس مقصد کیلئے فارم 21 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس یا الیکشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کرکے اور فارم کو پر کر کے بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں جمع کروائیں۔ انہوں نے بتایا کہ عوام اپنی سہولت کے پیش نظر قریبی سنٹرز پر جا کر بھی ووٹ تبدیلی اندراج درستگی اور اخراج کے لئے فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

ان سنٹرز میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس، گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال، گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 1، گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 2 جنوبی جبکہ دفاترز اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کٹھیالہ شیخاں، اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر ڈھوک کاسب ، اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر میانہ گوندل، اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر گوجرہ، اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر پھالیہ ، اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر جوکالیاں، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پاہڑیانوالی، اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر قادر آباد اور دفتر اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر بھیرووال شامل ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ووٹ کے بروقت اندراج کیلئے شروع کی گئی مہم سے تمام شہری بروقت فائدہ اٹھائیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!