منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 نومبر 2021)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہاہے کہ ضلعی افسران وزیراعظم سٹیزن پورٹل سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں اور شکایات کے حوالے سے مقررہ معیاد میں ایکشن لے کر پورٹل پر اپ ڈیٹ کریں، اس حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احسان الحق ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز بیگ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجدمنیر، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، ڈی او انڈسٹریز رانا محمد سعید، فیلڈ آفیسر ماحولیات عاطف عمران، ایس این اے نبیل قادر، زراعت آفیسر محمد افضل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سٹیزن پورٹل پر عوام الناس کی جانب سے موصول شکایات پر ایکشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ سرکاری محکموں سے متعلق شہریوں کی شکایات پر بلاتاخیر کارروائی کی جا رہی ہے انکوائریوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ افسران سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو خود چیک کریں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام الناس کا اعتماد بڑھانے کیلئے کسی بھی سرکاری محکمہ کے خلاف شکایت موصول ہوتے ہی افسران خود رابطہ کر کے مسئلہ کو جلد سے جلد کریں۔
انہوں نے کہا کہ نمٹائی گئی درخواستوں پر درخواست دہندگان کا اعتماد ضروری ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کی ہدایت کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل اور شکایت کے حل کے ازالے کے حوالے سے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔
