پرائس مجسٹریٹس کی کارائیاں: دکانداروں کو 61 ہزار روپے کے جرمانے

do industries
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03 اگست 2022) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کی سربراہی میں ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے مختلف دکانوں اور مارکیٹوں میں پھلوں، سبزیوں کی نیلامی، گوشت و کریانہ اشیاء کی قیمتوں اور آٹا، گھی اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کی پڑتال کرتے ہوئے 533 انسپکشنز کیں اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 27 دکاندارں کو 61 ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ ضلع بھر میں متعدد گوداموں اوردکانوںکو سیل بھی کیاگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت کی روشنی میں تمام اشیائے خوردونوش بالخصوص آٹا، چینی ، دالیں، پھلوں، سبزیوں کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے اورموجودہ حالات میں عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کو سوفیصد یقینی بنایا جائے گا، انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو موثر بنانے کیلئے اپنا تعاون اور کلیدی کردار ادا کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پرائس مجسٹریٹس کی کارائیاں: دکانداروں کو 61 ہزار روپے کے جرمانے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!