محتسب پنجاب کا منڈی بہاءالدین میں 26 نوٹسز پر ایکشن، کل 25 کروڑ، 73 لاکھ روپے خرچ ہوئے

mohtasib punjab
Share

Share This Post

or copy the link

محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کا ماہ دسمبر میں 26 نوٹسز پر ایکشن، عوامی داد رسی پر 25 کروڑ 73 لاکھ 56 ہزار 180روپے خرچ،محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر ماہ دسمبر میں اجتماعی مسائل کے حل کے حوالے سے کل 126 شکایات کا نوٹس لیا گیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 جنوری 2024 ) 26 نوٹسز پر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طو رپر 25 کروڑ 73 لاکھ 56 ہزار 180 روپے خرچ کئے گئے جبکہ دیگر 100 نوٹسز پر متعلقہ محکموں کی کاروائی میں کوئی سرکاری وسائل خرچ نہیں ہوئے۔

ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی بحالی کے 3 نوٹسز پر کارروائی میں 3 لاکھ 39 ہزار 500روپے، گٹروں کے ڈھکن لگوانے کے نوٹسز پر 57 لاکھ 22 ہزار 500 روپے، کوڑا اٹھوانے اور صفائی کے 3 نوٹسز پر 60ہزار روپے، گلیوں و سڑکوں کی مرمت وبحالی کے 10نوٹسز کی کارروائی پر 24 کروڑ 77 لاکھ 69 ہزار روپے، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کے 6 نوٹسز پر 34لاکھ 65 ہزار 180 روپے خرچ ہوئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ26 سیوریج لائنوں کی بحالی ، 4مین ہولز کور کرنے، 62 صفائی و کوڑا اٹھانے، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور گلی اور سڑکوں کی بحالی و مرمت کے 8 نوٹسز پر عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کارروائی میں کوئی حکومتی فنڈ خرچ نہیں ہوا۔اہل علاقہ کی جانب سے ان دیرینہ مسائل کے حل کرنے پر محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کا بے حد شکریہ ادا کیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محتسب پنجاب کا منڈی بہاءالدین میں 26 نوٹسز پر ایکشن، کل 25 کروڑ، 73 لاکھ روپے خرچ ہوئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!