منڈی بہاؤالدین: حکومت کی ہدایات پر ملک بھر کی طرح منڈی بہاءالدین میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو 12 ماہ مکمل ہو گئے۔
مہم کے دوران مجموعی طور پر 1174 بجلی چور پکڑے گئے۔ پکڑے جانے والے بجلی چوروں پر 72.98 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے 64.6 کروڑ روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔
اس موقع پر گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین کے افسران نے کہا کہ گیپکو سرکل نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
