petrol pump station

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین نے متعدد پٹرول پمپ مالکان کو 50ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین سہیل ریاض چھینہ نے ضلع کے مختلف پیٹرول پمپس کو اچانک چیک کیا، چیکنگ کے دوران مختلف پمپس کی جانب سے اوورچارجنگ، پیمانوں میں گڑ بڑ اور دیگر بے ضابطگیوں پر پٹرول پمپس مالکان کو مجموعی طور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم جون 2023) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض چھینہ نے کہا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، ناپ تول اور اوزان میں پیمائش پر گڑ بڑ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی افعال سے باز رہتے ہوئے پیمانوں کو درست حالت میں رکھیں اور اوورچارجنگ سے باز رہیں،آئندہ چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں