Dengue Patient

سسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین سہیل ریاض چھینہ نے سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین سہیل ریاض چھینہ نے سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈسمیت،میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیااور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30مئی2023) انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی، ستھرائی کے معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صاحبان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ جس پر انہوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ہسپتال کو ضلع کے باقی سرکاری ہسپتالوں کےلئے رول ماڈل ہونا چاہیئے۔سرکاری ہسپتالوں کےلئے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ مریضوں کےلئے علاج معالجے کیلئے ادویات کی دستیابی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے ، جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری مہیا کی جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں