rain water on road

منڈی بہاؤالدین میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر بلند پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

اس دوران نارووال 53، منگلہ 36، چکوال 31، جہلم 30، منڈی بہاؤالدین 24، سیالکوٹ ( سٹی 13، ائیر پورٹ 10)، اٹک 7، گجرات 5، گوجرانوالہ 3، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 2، ائیر پورٹ، بوکرہ ایک)، راولپنڈی (چکلالہ 2، شمس آباد، کچہری ایک)، مری 2، چیراٹ 52، پٹن 31، مردان 17، بنوں 13، پشاور (سٹی 8، ائیر پورٹ 2)، کاکول، سیدو شریف 5، کالام ، مالم جبہ 4، بالائی دیر 3، باچا خان ائیر پورٹ 2، میر کھان ایک، بابو سر 15، استور 10، بگروٹ 4، چلاس 3، بونجی، اسکردو ایک، کوٹلی ،گڑھی دوپٹہ 6، مظفر آباد (سٹی 6، ائیر پورٹ 5) اور راولاکوٹ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی، دادو اور شہید بینظیرآ باد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ ہفتہ سے منگل کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری، گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں