منڈی بہائوالدین: ست سرا کے مقام پر پٹرول پمپ میں ریفلنگ کے دوران آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ٹینکر ڈرائیور نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان پر کھیل کر پٹرول پمپ کو بڑے حادثے سے بچا لیا.
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 جولائی 2022) ویلڈن. انسپکٹر محمد اسلم ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور انکی ٹیم محمد خان اے ایس آئی ۔اللہ یار اے ایس آئی معہ جوانوں نے ست سرا میں پی ایس او پمپ میں آئل ٹینکر کی دوران ریفلنگ آگ بھڑک اٹھی۔ بروقت نفری لیکر موقع پر پہنچے اور روڈ ٹریفک کو بند کر دیا تاکہ کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو .
ڈرائیور ٹینکر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹینکر کو پیٹرول پمپ سے بحفاظت نکالا اور ویرانے میں لے گیا۔ جس سے شدید مالی و جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔پولیس نے بروقت ریسکیو کی ٹیموں کو مطلع کیا اور متاثرہ ایریا کو کور کرتے ہوئے سیفٹی کیلئے روڈ بند کرکے پٹرول کی صفائی کا کام شروع کر دیاہے۔
