قبضہ مافیا مجھ سے ساری زندگی کی جمع پونجی چھینا چاہتا ہے، میرے ساتھ انصاف نہ ہوا کو بچوں کیساتھ ڈی سی آفس کے سامنے خود سوزی کر لونگا۔ ان خیالات کا اظہار ہیلاں کے رہائشی عبد اللہ افضل نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
پھالیہ (نامہ نگار) ان کا کہنا تھا کہ میں نے 20 سال بیرون ملک گزارے اور سارا سرمایہ پاکستان بھیجتارہا اور ہیلاں پھالیہ روڈ ڈگری کالج کے سامنے 2021 میں زمین خریدی جس کی رجسٹری میرے پاس ہے، کچھ عرصہ قبل لیاقت علی میرے رقبہ کے ساتھ کچھ رقبہ خرید کیا چونکہ میرے رقبہ کا فرنٹ زیادہ تھا .
اس لئے لیاقت علی وغیرہ پیغام بھیجتے رہے کہ زمین انہیں بیچ دوں نہیں تو چھین لیں گے، ریونیو بورڈ اور سول کورٹ سے سٹے آرڈر جاری ہو گیا اور کیس عدالت میں ہے، اسی دوران لیاقت علی وغیرہ نے کرین سے تعمیرات گرادیں۔
