یمن کے ساحل پر مہاجرین کی ایک کشتی الٹنے کے بعد کم از کم 68 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کو بچا لیا گیا ہے۔
یمنی حکام کے مطابق تارکین وطن کی ایک کشتی یمن کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔ کشتی ڈوبنے سے مرنے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے جب کہ 74 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے مائیگریشن ایجنسی کے مطابق کشتی پر 154 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 12 کو بچا لیا گیا۔ مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایتھوپیا سے تھا۔ خراب موسم کے باعث کشتی الٹ گئی۔