منڈی بہاءالدین میں پانچ روزہ پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو گی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی برائے انسداد پولیو کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 26 مئی 2025 سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 09 مئی 2025 ) اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر افتخار، ڈی ڈی ایچ اوز، نمائندہ ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ 26 مئی سے 30 مئی 2025 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے 3 لاکھ 24 ہزار 622 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2،922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں، 45  ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی 1،225 ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں مائیکرو اور میکروپلان تیار کرکے ضلعی اور تحصیل سطح پر متعلقہ سٹاف کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے بریفنگ سننے کے بعدکہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے جو عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے۔

پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ محکموں سمیت محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹارگٹس کے حصول کو ممکن بنائیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی فیک انٹریز سے اجتناب کیا جائے اور گزشتہ پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی بھی سستی، غفلت یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں پانچ روزہ پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو گی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!