5 ماہ قبل غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والا نوجوان زندہ نکلا

illegal immigration via ship
Share

Share This Post

or copy the link

5 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، چند روز قبل نوجوان کے زندہ ہونے کی اطلاعات، گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

منڈی بہاءالدین: غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک روانہ ہونے والے نوجوانوں کی کشتی 5 ماہ قبل لیبیا میں الٹ گئی تھی جس میں کافی تعداد میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

اسی کشتی میں کٹھیالہ شیخاں کے دونوجوان حسنین ارشد ولد ارشد کسر اور علی حسن ولد محمد افضل قوم موچی بھی سوار تھے، جو کہ کشی حادثے میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ نوجوانوں کا 5 ماہ تک گھر والوں سے رابطہ نہ ہوسکا۔ اسی بنا پر گھر والوں نے علی حسن ولد محمد افضل کو فوت قرار دے کر اسکا غائبانہ نماز جنازہ، 40ویں کا ختم تک پڑھا دیا۔

ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید 6 ایجنٹ گرفتار

کچھ دن قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان علی حسن کا گھر والوں سے فون پہ رابطہ ہوا اور کہا کہ وہ زندہ ہے، اور کشی حادثے میں سیفٹی جیکٹ پہننے کی وجہ سے 2 سے 3 دن تک سمندر میں پانی پر تیرتا رہا۔

مچھریوں نے تیرتے ہوئے نوجوان کو پانی سے نکالا اور ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس وقت علی حسن قومہ کی حالت میں تھا۔ الحمدللہ علی حسن زندہ ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ جبکہ اسکا ساتھی دوست ابھی تک لاپتہ ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
5 ماہ قبل غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والا نوجوان زندہ نکلا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!