ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ اور کرایوں میں اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں.
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 12مارچ 2024)سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ضلع کے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کو اچانک چیک کیا ، خلاف ورزی پر 06گاڑیاں ضلع کے مختلف تھانوں میں بند، 15 گاڑیوں کے چالان کر کے 26 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہیں، ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر سے کوئی رورعایت نہ برتی جائے۔
