بریگیڈئیر اعجاز کیانی نے زیر تعمیر منڈی تا سرائے عالمگیر روڑ کا معائنہ کیا

DC inspected the under-construction Sarai Alamgir Road
Share

Share This Post

or copy the link

پرسنل سٹاف آفیسر ٹو ایڈجوٹینٹ جنرل بریگیڈئیر اعجاز کیانی نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کے ہمرہ منڈی بہاوالدین میں جاری ترقیاتی سکیم منڈی تا سرائے عالمگیر روڈ کا معائنہ کیا۔انہوں نے جاری کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو جاری منصوبے کے مسائل کے حل اور تکمیل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04جنوری 2024) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی میجر مسرت اور ہائی وے افسران نے سرائے عالمگیرروڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ منڈی بہاوالدین تا سرائے عالمگیر روڈ 46 کلومیٹر طویل ہے اور منصوبے پر 6 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے، جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبہ جات کو مقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے گیپکو افسران کو ہدایت کی کہ روڈ کے اطراف میں بجلی کے پولز کو 10دن میں ہٹا کر ہائی ٹرانسمیشن لائنز کو اونچائی پرکیا جائے۔

انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی کوکھرلانوالہ پل کو ایک ماہ میں تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کھرلانوالہ پل تا آٹھ آر ڈی بیراج روڈ کو 14جنوری تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مفاد عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کو مکمل شفافیت اور حکومتی ترجیحات کے مطابق قومی تعمیر کے جذبے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بریگیڈئیر اعجاز کیانی نے زیر تعمیر منڈی تا سرائے عالمگیر روڑ کا معائنہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 Comment

  1. 5 January 2024, 08:24

    پرسنل سٹاف آفیسر ٹو ایڈجوٹینٹ جنرل بریگیڈئیر اعجا ز کیانی اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ
    سر خدارا 1 نذر پھالیہ تا ڈنگہ روڈ پر بھی ڈلوا دی جائے 3 سال پہلے نیا بنانے کے لیے توڑا گیا تھا گاؤں گاؤں کنکریٹ بھی ہو گئ گیڑا وغیرا ہو گیا تھا حکومت بدل گئی کام رک گیا پورا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مریض کو لے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں جاتی ایسی حالت ہے
    اس روڈ کے گرانٹ پیسے ٹھیکے سب ہو گئے تھے سب کھا گئے کوئی پوجھنے والا نہیں

    Reply
  2. 5 January 2024, 08:27

    پرسنل سٹاف آفیسر ٹو ایڈجوٹینٹ جنرل بریگیڈئیر اعجاز کیانی نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ صاحب
    سر خدارا 1 نظر پھالیہ تا ڈنگہ روڈ پر بھی ڈلوا دی جائے 3 سال پہلے نیا بنانے کے لیے روڈتوڑا گیا تھا گاؤں گاؤں کنکریٹ بھی ہو گئ گیڑا وغیرا ہو گیا تھا حکومت بدل گئی کام رک گیا پورا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مریض کو لے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں جاتی ایسی حالت ہے
    اس روڈ کے گرانٹ پیسے ٹھیکے سب ہو گئے تھے سب کھا گئے کوئی پوجھنے والا نہیں

    Reply
  3. 5 January 2024, 08:30

    یہ روڈ اور اس پہ بسنے والے گاؤں منڈی بہاؤ الدین میں ہی آتے ہیں
    سر .

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!