ملکوال: دھند میں مسلح افراد نے جواں سالہ 2 لڑکیوں کو اغوا کر لیا

kidnapping
Share

Share This Post

or copy the link

ملکوال : 2 لڑکیوں کو مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے. مزاحمت پر بھائیوں پر فائرنگ. دھند میں مسلح افراد انکی جھونپڑیوں میں گھس گئے اور جواں سالہ 2 لڑکیوں کو زبردستی اٹھالیا

ملکوال (تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ پہلی قبرستان کے قریب غریب خانہ بدوش خاندان آباد تھا کہ گزشتہ رات اڑھائی بجے کے قریب شدید سردی اور دھند میں مسلح افراد انکی جھونپڑیوں میں گھس گئے اور جواں سالہ 2 لڑکیوں کو زبردستی اٹھالیا.

پنجاب سے اغوا ہونے والی لڑکیاں بلوچستان سے بازیاب

لڑکیوں کے بھائیوں نے مزاحمت کی تو انہوں نے بھائیوں جان محمد اور محمد کیفی پر فائرنگ کر کے ان کو شدید زخمی کر دیا اور لڑکیوں کو اغوا کر کے لے گئے، مغوی لڑکیوں کے نام افسانہ اور شازیہ صرف شازی ہیں، ادھر دونوں زخمی نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

واقعہ کی اطلاع ملنے پر میانہ گوندل پولیس نے مدعی جانی چنگڑ پکھی واس کی مدعیت میں اجتہاں، ملکو سلیم، اور مقبول سمیت 19 افراد کے خلاف تھانہ میانہ گوندل میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مدعی مقدمہ جانی چنگڑ کے مطابق اغواء کنندگان کا تعلق انکی برادری سے ہی ہے اور لڑکیوں کو حرام کاری کی غرض سے اغوا کیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال: دھند میں مسلح افراد نے جواں سالہ 2 لڑکیوں کو اغوا کر لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!