fog in mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے

آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائی رہے گی۔ جب کہ خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

جمعرات کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ پوٹھوہار ریجن میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں