چوٹ دھیراں میں یتیم اوربے سہارابچوں کی مفت تعلیم تربیت کیلئے جدیداسکول سسٹم کاآغازکردیا

we love Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤ الدین (بیورورپورٹ) اوورسیز فرانس کے تحت ضلع کے گاوں چوٹ دھیراں میں یتیم اوربے سہارابچوں کی مفت تعلیم تربیت اوررہائش کیلئے جدید خطوط پر اسکول سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے.

ان خیالات کااظہارآغوش رحمت آرفنیج اینڈ بورڈنگ سکول سسٹم کے چیف ایگزیکٹوجنیدریاض تارڑآف چوٹ دھیراں نے غیررسمی گفتگوکے دوران میڈیاکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے گاوں سے سوفی صدتعلیم کویقینی بنانے کیلئے ضلع منڈی بہاؤالدین کا سب سے بڑا رفاہی تعلیمی منصوبہ شروع کیاہے.

جنیدریاض تارڑنے اس تعلیمی منصوبہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ آغوش رحمت آرفنیج اینڈبورڈنگ سکول سسٹم پنجاب کی تاریخ میں ایک نیاء سنگ میل ثابت ہوگا،جس کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طلباوطالبات کومفت تعلیم،مفت کتابیں،مفت یونیفارم،مفت کھانا،مفت رہائش کی اعلی معیات کی سہولت فراہم کی گئی ہے،جبکہ داخلہ جاری ہے،اوراس میں عمر کی حد4 سال سے 8 سال رکھی گئی ہے ان میں کس قسم کے بچے تعلیم حاصل کریں گے

ان میں تمام یتیم بچوں کے ساتھ ساتھ وہ بچے جن کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی ہے اور ان کی کفالت کوئی نہ کر رہا ہواوروہ بچے جن کا کفیل کسی مستقل معذوری کا شکار ہو اور کما نہ سکتا ہو،انہوں نے کہاکہ محرومیوں کوختم کرکے ایک نئے تعلیم یافتہ باشعور معاشرے کی بنیادرکھی گئی ہے،اوراس مشن کی تکمیل کیلئے وہ دن رات کوشاں ہیں،

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چوٹ دھیراں میں یتیم اوربے سہارابچوں کی مفت تعلیم تربیت کیلئے جدیداسکول سسٹم کاآغازکردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!