چودھری اپنی سیٹیں بچانے کیلئے صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں دو سو ارب روپے خرچ کر رہے ہیں

mian javed latif press conference
mian javed latif press conference
Share

Share This Post

or copy the link

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاہے کہ چودھری اپنی سیٹوں کو بچانے کیلئے صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں دو سو ارب روپے خرچ کر رہے ہیں،دو اضلاع پر خرچ کی گئی صرف آدھی رقم سے ادویات آٹا چینی اور دوسری چیزیں سستی ہوسکتی تھی۔

( ایم.بی.ڈین نیوز ) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرجاوید لطیف نے شیخوپورہ میں مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کے کاموں کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاکہ شیخوپورہ کے عوام کو پی ٹی آئی دور حکومت میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی سزا دی گئی،

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے وزیر اعلیٰ :ن لیگ

شیخوپورہ کے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر صرف لوٹ مار کی گئی،ماسواے مسلم لیگ ن کے دور حکومت منصوبوں کے علاوہ شیخوپورہ میں کوئی نیا منصوبہ نظر نہیں آئے گا،آج شیخوپورہ سے تعلق رکھنے صوبائی وزیر قانون لوٹ مار کا سربراہ بنا ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ پنجاب میں کرسی کو بچانے کیلئے جو پیسہ خرچ کیا گیا اس سے چار ڈویژن میں ترقیاتی کام ہوسکتے تھے ،

چودھری اپنی سیٹوں کو بچانے کیلئے صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں دو سو ارب روپے خرچ کر رہے ہیں،دو اضلاع پر خرچ کی گئی صرف آدھی رقم سے ادویات آٹا چینی اور دوسری چیزیں سستی ہوسکتی تھی ،مہنگائی پر قابو پانا صوبوں کا کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ خود کو صادق اور امین کہلوانے والا کرپشن کنگ بن چکا ہے ،دنیا میں صادق اور امین کے الفاظ صرف نبی پیغمبروںولیوں کیلئے ہیں ،ریاست مدینہ کے دعویدار کی آے روز بے حیائی مبنی آڈیو ویڈیو سامنے آرہی ہیں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چودھری اپنی سیٹیں بچانے کیلئے صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں دو سو ارب روپے خرچ کر رہے ہیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!