پھالیہ: نوجوان کے قتل کا ملزم گرفتار، قتل دوست نے کیا

phalia news
Share

Share This Post

or copy the link

پریس ریلیز پولیس ضلع منڈی بہاوالدین CIA سٹاف کی شاندار کارکردگی اندھا قتل ٹریس کر لیا گیا۔ نوجوان کے قتل کا ملزم گرفتار۔ قتل دوست نے کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 اگست 2022) مورخہ 15۔07۔2022 کو پھالیہ کے گائوں سیرے میں طیب نامی نوجوان کی نعش قبرستان سے ملی تھی جس کا مقدمہ نمبر 22/349 مورخہ بجرم 302 ت پ تھانہ قادرآباد میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج رجسٹر کیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: سیرے: 3 روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش قریبی قبرستان سے برآمد

اس وقوعہ کی سنگین کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب نعیم عزیز سندھو DPO منڈی بہاوالدین نے محمد عامر شاھین گوندل DSP/CIA خرم شہزاد سب انسپکٹر انچارج CIA سٹاف کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھا قتل ٹریس کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قاتل طیب کا دوست اظہر تھا جسکے ساتھ طیب اس کے گھر نشہ کرنے گیا تھا. ملزم نے عزت کے نام پر رات کو کلہاڑیوں کے وار سے طیب کو قتل کر کے نعش قریبی قبرستان میں پھینک دی تھی۔کئی روز ڈھونڈنے کے 3 روز بعد لاش ملی تھی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ: نوجوان کے قتل کا ملزم گرفتار، قتل دوست نے کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!