ٹک ٹاک کی دوستی کا بھیانک انجام، جہلم کی لڑکی لاہور میں زیادتی کا نشانہ بن گئی

rape
Share

Share This Post

or copy the link

جہلم سے لاہور آنے والی لڑکی کو دوست نے شادی کا جھانسہ دے کر ہوٹل میں رکھا اور متاثرہ لڑکی کی عزت تار تار کر ڈالی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لاہور (تازہ ترین۔ 04 اگست2022ء) ٹک ٹاک کی دوستی کا بھیانک انجام، جہلم کی لڑکی کو دوست نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جہلم سے لاہور آنے والی لڑکی کو دوست نے شادی کا جھانسہ دے کر ہوٹل میں رکھا اور متاثرہ لڑکی کی عزت تار تار کر ڈالی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک دوسرے شہر سے آنے والی لڑکی کی عزت تار تار کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر غیر مناسب مواد، پاکستان کا دوسرا نمبر

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی ٹک ٹاک پر بننے والے دوست سے ملاقات کیلئے لاہور آئی تھی، ملزم نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا اور پھر ایک نجی ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس حوالے سے لاہور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت موصول ہونے پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لاہور کے علاقے دھرم پورہ سے ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹک ٹاک کی دوستی کا بھیانک انجام، جہلم کی لڑکی لاہور میں زیادتی کا نشانہ بن گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!