منڈی بہاءالدین(نامہ نگار) ایس ہی انوسٹگیشن انور سعید کنگرا نے آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر عوام کو انکے مسائل کے گھر کی دہلیز پر حل کیلئے کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر انہیں دیہات کے شہریوں کی جانب سے تحریری شکایات دی گئیں جس پر ایس ہی انوسٹگیشن انور سعید کنگرا نے موقع پر ان شکایات کے ازالہ کیلئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض اور ذمہ داری ہے،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر دن رات قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ایس پی انور سعید کنگرا نے کہا کہ اب تھانوں سے روایتی نظام کو ختم کر دیا گیا اور پولیس خادم بن کر کام کر رہی ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انکا قلعہ قمع کیا جاسکے، بعدازاں ایس پی انور سعید کنگرا نے تھانہ پاہڑیانوالی کا اچانک دورہ کیا حوالات، ریکارڈ، حاضری سمیت مختلف امور کا معائنہ کیا.
