محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں، طارق بسرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ڈینگی کا خاتمہ سماجی اور قومی مسئلہ ہے اور یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے، محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں، انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے باوجود انسداد ڈینگی کی روک تھام اور سد باب کیلئے ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کی تسلسل کے ساتھ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس کی جائے تا کہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 جولائی2021 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر خالد عباسی، ڈاکٹر رضوان تابش، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری، ملکوال ڈاکٹر ناصر وقار، فیلڈ انسپکٹر ماحولیات عاطف عمران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے کی کاروائی کے مطابق ہاٹ سپاٹ جگہوں کی چیکنگ کے دوران لاروے پائے جانے پر فوری طور پر مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر الیاس گوندل نے بتایا کہ 518 ٹیموں نے ان ڈور 77 ہزار 830 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ 65 ٹیموں نے آﺅٹ ڈور 9 ہزار 755 گھروں کو چیک کیا۔اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت 3 لاکھ46 ہزار299 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت44 ہزار698 کنٹینرز چیک کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 603 نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے محکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم برسات میں انسداد ڈینگی سے متعلق ان ڈور ، آوٹ ڈور سرویلنس کے کام میں مذید بہتری لائیں اور اس کے نتائج کی روشنی میں لاروا سائیڈنگ کاکام بھر پور طریقے سے مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں تاکہ کسی بھی طرح ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ کمیوننٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

کمیوننٹی کے عملی تعاون کے بغیر مچھروں کی افزائش گاہوں کا خاتمہ ممکن نہیں بالخصوص گلی محلوں ، گھروں میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے کمیونٹی موبلائزیشنن کیلئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی سرویلنس ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے شہریوں کو ترغیب دیں اور ماحول کو صاف رکھنے کے سلسلے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں، طارق بسرا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!