QAED منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام ایپسما کے عہدیداران کو سنگل نیشل کیریکولم کے حوالے سے تعارفی ٹریننگ دی گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینیجمینٹ ایسوسی ایشن ضلع منڈی بہاءالدین اور قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام ایپسما کے عہدیداران کو سنگل نیشل کیریکولم(SNC) کے حوالے سے تعارفی ٹریننگ دی گئی

منڈی بہاءالدین( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سید توقیر حسین شاہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن منڈی بہاءالدین اور پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن منڈی بہاءالدئن کی مشترکہ کوشش سے قائد منڈی بہاءالدین کی طرف سے ایجوکشن آفیسر عمر عبداللہ نے ایپسما کے عہدیداران کو سنگل نیشنل کریکیولم کے حوالے سے تعارفی ٹریننگ کروائی، یہ ٹریننگ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سوہاوہ میں منعقد ہوئی.

اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری عبد الحفیظ صاحب نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک نصاب کے حوالے سے گورنمنٹ سکولز کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکولز کے سٹاف کی بھی ٹریننگ کروائی جائے تاکہ پاکستان کے تمام بچے ایک جیسی تعلیم حاصل کر سکیں نجی سکولز اپنے اساتذہ کی رجسٹریشن کروائیں رجسٹریشن 25 جون سے 10 جولائی تک جاری رہے گی اور اس کے بعد منڈی بہاءالدین کے تمام نجی سکولز کے رجسٹرڈ اساتذہ کو سنگل نیشنل کریکیولم کو پڑھانے کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی جو کہ آن لائن ہو گی ٹیچر اپنے گھر بیٹھ کر اپنا ویڈیو لیکچر سن سکیں گے اور تربیت حاصل کر سکیں گے.

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ نے کہا کہ ہم منڈی بہاءالدین کے پرائیویٹ اسکولز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تاکہ کمیونیکیشن کا جو گیپ ہے وہ ختم ہو جائے، اگر پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ تربیت یافتہ ہوں گے تو بچوں کو معیاری تعلیم مہیا کی جاسکتی ہے، ٹریننگ سیشن میں ایپسما کی طرف سے محمد بشیر حطار صدر، امتیاز احمد گوندل، غلام شبیر تارڑ، ثاقب حیات رانجھا، محمد آصف، بابر عدیل جھج، الطاف احمد عامر، شہباز احمد، ابرار احمد انجم، عامر منظور، و دیگر نے شرکت کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
QAED منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام ایپسما کے عہدیداران کو سنگل نیشل کیریکولم کے حوالے سے تعارفی ٹریننگ دی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!