اپنے پنکھے کو ایئرکنڈیشنر میں تبدیل کیجیے، وہ بھی گھر بیٹھے!

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: فرش پر رکھے جانے والے عام پنکھے (پیڈسٹل فین) کو تھوڑی سی محنت کرکے ایئر کنڈیشنر میں تبدیل کرکے ٹھنڈی ہوا کھائی جاسکتی ہے۔ وہ کیسے؟ ملاحظہ کیجیے۔

شدید گرمی میں پنکھے سے آنے والی گرم ہوا کا ایک علاج ایئر کنڈیشنر لگوانا ہے، لیکن اوّل تو وہ بہت مہنگا ہوتا ہے اور دوسرے یہ کہ ایئر کنڈیشنر چلانے سے بجلی کا بِل بھی بہت زیادہ آنے لگتا ہے۔

اس مسئلے کا ایک عام اور آسان حل یہ ہے کہ پنکھے ہی کو ایئر کنڈیشنر میں تبدیل کردیا جائے۔ اس کےلیے:
سب سے پہلے کولڈ ڈرنک کی دو بوتلیں لیجیے (جن میں سے ہر بوتل کی گنجائش 500 ملی لیٹر ہو)؛
دونوں بوتلوں کے پیندے اس طرح کاٹیے کہ نچلا حصہ مکمل طور پر الگ نہ ہو بلکہ ایک طرف سے جُڑا رہے جسے ڈھکنے کی طرح کھولا جاسکے؛
بوتلوں کے باقی نچلے حصے میں نصف پر چاروں جانب کاوئیے (سولڈرنگ آئرن) یا کسی گرم سلاخ سے گول سوراخ کردیجیے؛
بوتلوں کے ڈھکنے مضبوطی سے بند کرکے انہیں اُلٹا کیجیے اور باریک تار کی مدد سے پیڈسٹل فین کے پیچھے والی جالی پر باندھ دیجیے؛
اب فریزر میں جمائی گئی برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے (آئس کیوبز) لے کر ان سے بوتلوں کو آدھا بھر دیجیے۔
یہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد پیڈسٹل فین چلا دیجیے اور اس کے سامنے بیٹھ کر ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈی ہوا کا لطف لیجیے۔

اگر تحریری طور پر یہ بات سمجھ میں نہ آئی ہو تو ساری تفصیل اس ویڈیو میں دیکھ لیجیے:

آس پاس کتنی ہی شدید گرمی کیوں نہ ہو، لیکن آپ محسوس کریں گے کہ پنکھے سے آنے والی ہوا بہت ٹھنڈی ہوگئی ہے۔ اگر آپ کے پاس بڑا پیڈسٹل فین ہے تو 500 ملی لیٹر کے بجائے ایک لیٹر والی کولڈ ڈرنک بوتل استعمال کرنا زیادہ مناسب رہے گا۔

کچھ دیر بعد جب برف پگھل جائے اور پنکھے کی ہوا گرم ہونے لگے تو اُلٹی بوتلوں کے ڈھکنے کھول کر سارا پانی نکال لیجیے اور ان میں دوبارہ سے نئی برف بھر دیجیے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اپنے پنکھے کو ایئرکنڈیشنر میں تبدیل کیجیے، وہ بھی گھر بیٹھے!

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!