ضلع کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں کرونا کا حملہ، پرنسپل سمیت 5 اساتذہ متاثر، سینکڑوں طلباوطالبات میں تشویش کی لہر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین(نامہ نگار سکندر گوندل سے)ضلع کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں کرونا وائرس کا حملہ، پرنسپل سمیت 5 اساتذہ متاثر، سینکڑوں طلباوطالبات اور انکے والدین میں تشویش کی لہر،عوامی حلقوں کا ڈی سی منڈی بہاوالدین سے سکول بند کرنے مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے ڈسٹرکٹ جناح سکول اینڈکالج میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور گزشتہ تین دنوں میں ادارہ کے پرنسپل سمیت 5 اساتذہ کا کروناٹسٹ پازیٹو آچکا ہے جب کہ ابھی صرف 20 فیصد سے بھی کم اساتذہ کے ٹسٹ ہوئے ہیں،اس صورت حال سے جہاں ضلع کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کے اساتذہ اور دیگر سٹاف پریشانی میں مبتلا ہیں وہیں سینکڑوں طلباوطالبات اور انکے والدین بھی سخت ذہنی کوفت میں ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا پازیٹوآنے والے اساتذہ کی گزشتہ دنوں سکول میں جاری نقل و حرکت کی وجہ سے سٹوڈنٹس پر بھی بجاطور پر کرونا کے اثرات ممکن ہوسکتے ہیں،دوسری طرف بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ ٹیچرز کی تعداد زیادہ ہے لیکن ادارہ ہذا کے پرنسپل جاوید نعیمی اپنے اور کچھ دیگر ٹیچرز کے کرونا پازیٹو ٹسٹ چھپارہے ہیں جسکی بنا پر موذی مرض کی روک تھام کیلئیکوئی عملی سدباب نظر نہیں آرہا.

بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے ڈی سی منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی بہاوالدین میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی تشویشناک صورت حال بارے سنجیدہ نوٹس لیا جائے نیزاگر بچوں کا کرونا کی وجہ سے نقصان ہوا تواسکی ذمہ داری پرنسپل جاویدنعیمی پر عائد ہو گی جو صورت حال کی پردہ پوشی میں مصروف ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں کرونا کا حملہ، پرنسپل سمیت 5 اساتذہ متاثر، سینکڑوں طلباوطالبات میں تشویش کی لہر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!