محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر56 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا کل 86 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر ہذا میں سرکاری گزرگاہ اور سرکاری رقبہ پر قبضہ کے حوالے سے شکایت گزاری اور استدعا کی کہ ان قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے۔
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 فروری 2024) اس تناظر میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)نے متعلقہ صوبائی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مذکورہ رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت کی حسب ضابطہ واگزاری کروائیں۔
اس ضمن میںحسب الحکم کاروائی کرتے ہوئے کل86 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 56کروڑ 50 لاکھ سے زائدہے۔درخواست دہندگان نے بروقت مدد پر محتسب پنجاب کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے۔