8 سالہ بچی میں پولیو وائرس، وزیر صحت پنجاب کا ملکوال کا دورہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے منڈی بہاءالدین کی تحصیل ملکوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر محمد الیاس گوندل اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم بھی ہمراہ تھے۔

منڈی بہاءالدین( یکم مارچ 2025) تفصیلات کے مطابق ملکوال کی رہائشی 8 سالہ ماہ نور کے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے پولیو وائرس کی تصدیقی رپورٹ پر وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر ملکوال میں بچی کے گھر پہنچ گئے۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے بچی کو تحائف پیش کئے۔

رواں سال پنجاب سے پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا، صوبائی وزیر صحت نے تردید کردی

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ غیرمستند ہے۔ اس وقت ہم سب بچی کے گھر میں موجود ہیں، جو بالکل صحت مند اور معمول کے مطابق چل پھر رہی ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ منڈی بہاءالدین سمیت پنجاب بھر میں پانچ سال تک کے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولیو ورکرز پوری جانفشانی سے ویکسینیشن کرتے ہیں اور ماہ نور کی بھی مکمل ویکسینیشن کی گئی ہے جس کے باعث وہ بالکل ٹھیک ہے۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈبلیو ایچ او کی اس بے بنیاد رپورٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے تاکہ ایسی غیر مستند رپورٹس کو روکا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی پنجاب میں دو کیسز رپورٹ کئے جانے پر ہیلتھ کمیٹی بنا دی ہے جو اس کہ مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

قبل ازیں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق بھی استفسار کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر صحت نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم اور محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
8 سالہ بچی میں پولیو وائرس، وزیر صحت پنجاب کا ملکوال کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!