kuthiala sheikhan

کٹھیالہ شیخاں میں ملزمان سے 8 کلو چرس، اسلحہ برآمد

منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، ملزمان کے قبضہ سے 08 کلو گرام چرس 02 کلاشنکوف 01 پسٹل برآمد .ملزمان گرفتار

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 31 اکتوبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.

تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے ملزمان احتشام ، ارشد اور مدثر کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 08 کلو 40 گرام چرس 02 کلاشنکوف اور 01 پسٹل برآمد مقدمات درج

اپنا تبصرہ لکھیں