7500 اور 15 ہزار روپے والے انعامی بونڈز ختم کرنے کا اعلان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: حکومت نے فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے 7500 اور 15 ہزار روپے مالیت کے انعامی بونڈز ختم کردیئے اور عوام کو بانڈز کی واپسی کے لیے 31 دسمبر تک مہلت دے دی۔

میڈیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے دو نوٹی فکیشن جاری کیے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ پندرہ ہزار اور ساڑھے سات ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے ساتھ ہی ان کی یکم مئی کو ہونے والی قرعہ اندازی بھی منسوخ کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین مذکورہ بونڈز 31 دسمبر تک بینکوں سے کیش کراسکیں گے، تاریخ گزرنے کے بعد بونڈز کے عوض کیش نہیں مل سکے گا بلکہ بونڈز واپس کرکے پچیس ہزار روپے والے اور چالیس ہزار روپے والے رجسٹرڈ انعامی بونڈز حاصل کیے جاسکیں گے، ان بانڈز کی واپسی سے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیے جاسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بونڈز کی واپسی پر رقم صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی اورصارفین اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ملک بھر میں قائم 16 فیلڈ آفسز، مجاز کمرشل بینکوں اور قومی بچت کے مراکز کے ذریعے ہی بونڈز واپس کرسکیں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
7500 اور 15 ہزار روپے والے انعامی بونڈز ختم کرنے کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!