منڈی بہاؤالدین میں ڈی پی او کی 2 ہفتے تعیناتی کے دوران 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

Accused died in custody due to alleged torture by CIA police
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب: منڈی بہاوالدین میں DPO کی 2 ہفتوں کی تعیناتی کے دوران 2 خواتین سمیت 7 افراد قتل، 12 افراد شدید زخمی،

منڈی بہاوالدین ( ظہیر سیال) ضلع میں قتل و اقدامِ قتل کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ نومبر کے پہلے دو ہفتوں میں دو خواتین سمیت سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوئے،

ایس ایس پی وسیم ریاض خان نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

قتل کی لرزہ خیز وارداتیں ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں پیش آئیں، صدر سرکل میں 4 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،جبکہ پولیس سرکل ملکوال میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا.

ضلع میں حالیہ تعینات ہونے والے ایس ایس پی وسیم ریاض خان کے دوران بھی جرائم کی روک تھام ممکن نہ ہو سکی. قتل و اقدامِ قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس مکمل طور ناکام رہیں.

قتل ہونے والوں میں22 سالہ علیزہ، 30 سالہ نامعلوم خاتون، 35سالہ امجد، 40 سالہ فیصل، 45 سالہ مختار، 25 سالہ غوث، اور 35 سالہ محمود شامل ہیں.جبکہ زخمیوں میں راشد، مہدی، احسان، رسول، قیصر، منیر، بلال، ثمر، سنبل اور ایک نامعلوم لڑکی شامل ہیں.

قتل و اقدامِ قتل کے متعدد واقعات مختلف علاقوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر پیش آئیں. ان واقعات پر مختلف تھانوں میں قتل (302) اور اقدامِ قتل (324) کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ قتل کے مقدمات میں 26 ملزمان (11 نامزد اور 15 نامعلوم) شامل کیے گئے، جبکہ اقدامِ قتل میں 60 ملزمان (24 نامزد اور 36 نامعلوم) شامل ہیں۔

قتل اور اقدام قتل کی بڑھتی وارداتوں پر منڈی بہاوالدین پولیس کے ترجمان نے موقف دینے سے انکار کر دیا، جبکہ ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے بھی کسی تبصرے سے گریزاں رہے.

منڈی بہاوالدین کے شہری ضلع میں بڑھتے جرائم اور پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا شکار ہیں۔ عوام نے ارباب اختیار سے سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ ضلع میں امن و امان قائم ہو سکے. اگر یہ ہی حالات ضلع کے رہے تو شہری ، علاقہ مکینوں کی زندگیوں کا تحفظ مشکل ہوتا جائے گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں ڈی پی او کی 2 ہفتے تعیناتی کے دوران 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!