50 میگا پکسل کیمرے والا فلیگ شپ فون متعارف

xiomi 12
Share

Share This Post

or copy the link

بیجنگ: چینی کمپنی نے 12 سیریز کے طاقت ور ترین کیمرے والے فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کروا دیے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق شیاؤمی نے سیریز کے جو تین نئے فون متعارف کرائے انہیں 12، 12 پرو اور 12 ایکس کا نام دیا گیا ہے، جن کے کیمرے ماضی کے مقابلے میں جدید اور طاقت ور ہیں۔ شیاؤمی 12 سائز کے اعتبار سے دیگر کے مقابلے میں چھوٹا ہے، جس کا ڈسپلے 6.28 انچ ایف ایچ ڈی پلس ریزولیشن جبکہ 120 ریفریش ریٹ سپورٹ ہے۔

اس کی بیٹری 4500 ایم اے ایچ، اسنیپ ڈراگن 8 جنریشن کا ایک پراسیسر جب کہ پچاس واٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔ شیاؤمی 12 سیریز کے فونز کا مین کیمرہ 50 میگا پکسل اور وائیڈ لینس 1.9 ہے، جب کہ اس میں پہلی بار سونی کمپنی کی چپ آئی ایم ایکس 707 نصب کی گئی ہے۔ جس کی مدد سے کم روشنی میں واضح اور اچھی تصویر لینا ممکن ہوگا۔

جدید کیمرے، وائیڈ لینس اور ٹیلی مارکو کی مدد سے ایک ساتھ بہت سی تصاویر لینے میں آسانی ہوگی جب کہ انسان اور جانوروں کے چہروں کو بھی آسانی سے منتخب کیا جاسکے گا۔

نئے موبائل کے جدید فیچرز
اسی طرح موبائل کی اسکرین 6.28 انچ جب کہ اس میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری اور 8 جنریشن اسنیپ ڈریگن پراسیسر ہے۔ یہ تینوں فونز 128 اور 256 جی بی میموری جبکہ 8 اور 12 جی بی ریم کے ساتھ دستیاب ہیں۔

قیمت
اگر قیمت کی بات کی جائے تو شیاؤمی 12 8 اور 256 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 لاکھ گیارہ ہزار روپے جب کہ بارہ جی بی ریم اور سیم میموری والے کی قیمت 1 لاکھ 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شیاؤمی 12 پرو کی قیمت بھی میموری اور ریم کے حساب سے مختلف مقرر کی گئی ہے، 8 جی بی ریم ، 128 اور 256 جی بی میموری والے فون کی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 31 ہزار اور 1 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے.

اسی طرح 12 جی بی ریم اور 256 میموری والے فون کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شیاؤمی 12 ایکس 8 اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت بالترتیب 89 ہزار اور ایک لاکھ 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شیاؤمی 12 سیریز کے فون اکتیس دسمبر سے چین کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
50 میگا پکسل کیمرے والا فلیگ شپ فون متعارف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!