سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق

madina bus accident
Share

Share This Post

or copy the link

سعودی عرب میں بس حادثے میں خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

پاکستان سے عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس بدر سے مدینہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں بچوں اور بوڑھوں سمیت متعدد مرد و خواتین زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے خواتین اور مردوں کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں سے دو کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 9R سے ہے اور تیسری خاتون کا تعلق بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد سے ہے۔

مردوں میں سے ایک بزرگ کا تعلق گاؤں 39 3R سے ہے اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جاتا ہے۔سعودی امدادی ٹیموں نے تمام لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!