drugs

منشیات فروشوں سے 41 کلو چرس، 2 کلو افیون اور رقم برآمد

منڈی بہاؤالدین (بیورو چیف رانا عامر جاوید )عدیل ظفر بوسال ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 41 کلو 500 گرام چرس، 2200 گرام افیون، 3 لاکھ 90 ہزار رقم، وٹک 3 ترازو برآمد۔ ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی عدیل ظفر بوسال کی قیادت میں سٹی پولیس نے دوران کاروائی ملزم نعیم سے 35 کلو گرام چرس، 2،200 گرام افیون، اور 3 لاکھ 50 ہزار روپے رقم وٹک، ملزم علی رضا سے پانچ کلو گرام چرس اور چالیس ہزار روپے رقم وٹک اسی طرح ملزم نوید سے 1،400 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں۔ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

عدیل ظفر بوسال ایس ایچ او تھانہ سٹی نے مزید بتایا منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی کی حدود سے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے

اپنا تبصرہ لکھیں