40 سے 50 افراد لیبیا سے گجرات اور منڈی بہاالدین اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں

illegal immigration via ship
Share

Share This Post

or copy the link

یونان کے ساحل پر گزشتہ ماہ جون میں پیش آنے والے کشتی حادثےکے بعد سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہشمند بہت سے پاکستانی شہریوں نے لیبیا سے وطن واپسی شروع کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ایک مقامی سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ کم از کم ایسے 40 سے 50 افراد گزشتہ ہفتے کے دوران لیبیا سے گجرات اور منڈی بہاالدین میں اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ممکنہ غیرقانونی تارکین وطن نے سمندری راستے سے اٹلی پہنچنے کے لیے مختلف انسانی اسمگلروں یا ان کے ایجنٹوں کو کم از کم 25 لاکھ روپے ادا کیے تھے اور وہ مزید آگے سفر کے لیے لیبیا میں اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

تاہم انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں سمیت سیکڑوں افراد کی ہلاکت نے ان غیر قانونی تارکین وطن کو خوفزدہ کر دیا جس کی وجہ سے وہ وطن واپس آگئے۔

گھر واپس پہنچ کر انہوں نے انسانی اسمگلروں کے خلاف شکایات درج کرانا شروع کر دی ہیں تاکہ وہ رقم وصول کر سکیں جو انہوں نے انسانی اسمگلروں کو ادا کی تھیں۔ قبل ازیں جمعہ کو کشتی سانحے میں زندہ بچ جانے والے کُل 12 پاکستانی شہریوں میں سے آخری شہری عثمان صدیق گجرات کے نواحی گاؤں کالیکی میں اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔

عثمان صدیق گجرات پولیس کے ایک کانسٹیبل ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ تقریباً 20 ہزار غیر قانونی تارکینِ وطن لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے محفوظ گھروں میں اٹلی جانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے سب کو بالخصوص نوجوانوں کو سنہرے مستقبل کی لالچ میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

دریں اثنا گجرات ایف آئی اے تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ارتضیٰ انصر وڑائچ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایجنسی نے کھاریاں اور منڈی بہاالدین سے مزید 4 مبینہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشتی حادثے کے بعد سے اب تک غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث کم از کم 35 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جن میں ایک بدنام زمانہ اسمگلر سلیم سنیارہ بھی شامل ہے جسے ایف آئی اے گجرات سرکل کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران کشتی حادثے کے سلسلے میں انسانی اسمگلروں کے خلاف تقریباً 125 مقدمات درج کیے گئے ہیں، شکایت کرنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو حال ہی میں لیبیا سے واپس آئے ہیں۔ ارتضیٰ انصر نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر مقدمات پریوینشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
40 سے 50 افراد لیبیا سے گجرات اور منڈی بہاالدین اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!