محکمہ موسمیات کے مطابق 24سے 26اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،موسی خیل، ژوب، شیرانی، سبی ،نصیر آباد، بولان، آواران،قلات،خضدار،لسبیلااور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
جبکہ 24اور25اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، بہاولپور،ملتان، لاہوراورگوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے. 24سے 26اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے. اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے.
مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں ۔سندھ، پنجاب، بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سندھ سکرنڈ میں 175 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. اسی طرح پڈعیدن میں 142، شہید بے نظیر آباد 118، ٹنڈو جام 92، میرپور خاص 87، بدین 81، خیرپور 71،چھور 70، حیدرآباد 66، لاڑکانہ 65، موہنجو داڑو، روہڑی 62، جیکب آباد 59،سکھر 42، دادو 39، مٹھی 25، کراچی (قائد آباد 27، گلشن حدید، گڈاپ ٹاؤن 24، سرجانی 23، کورنگی 21، سعدی ٹاؤن 19، نارتھ کراچی، صدر 18، فیصل بیس، اورنگی 17، گلشن معمار 14، ناظم آباد، کیماڑی، جناح ٹرمینل 11، یونیورسٹی روڈ 10، ایم او ایس، مسرور بیس 09، ڈی ایچ اے 05)،ٹھٹھہ 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.
خیبر پختونخوا ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 54، سٹی 44)، سیدو شریف 32، کاکول 23، میر کھانی 28،کالام 17، دیر (بالائی 24، زیریں 11)، مالم جبہ 20، دروش 13، پاراچنار 12،بنوں 10، چترال، بالاکوٹ 08، پتن 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.
پنجاب: سیالکوٹ (ایئرپورٹ 49، سٹی 36)، جہلم 47، کوٹ ادو 38، مری 33، منڈی بہاؤالدین 32، چکوال 26، منگلا 21، اسلام آباد (سید پور 20، گولڑہ 09، زیرو پوائنٹ 08، بوکرا 07، ائیرپورٹ 02)،بھکر17، رحیم یار خان 16، ڈی جی خان 11، راولپنڈی (شمس 11، کچہری 09، چکلالہ ایئرپورٹ 05)، نارووال 11 ، ملتان (ایئرپورٹ 05، شہر 01)، گجرات 03، جوہر آباد 02، لیہ، اٹک 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.
بلوچستان: خضدار 36، بارکھان 22، لسبیلہ 18، قلات 07، کشمیر: کوٹلی، راولاکوٹ 21، گڑھی دوپٹہ17، مظفر آباد(ایئرپورٹ 07، شہر 07)، گلگت بلتستان: استور 08، بابوسر 05، بگروٹ 03، گلگت، ہنزہ، گوپس اور اسکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی40 اورتربت میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
