ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہر بے گھر افراد کیلئے اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔
منڈی بہاءالدین ( 24 جولائی 2025 ) اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کے تحت بے گھر شہریوں کو سرکاری ہاﺅسنگ سکیم میں 3 مرلہ کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں کل 2،861 درخواستیں موصول ہوئیں ،جن کی جانچ پڑتال کے بعد 17 مستحق خوش نصیبوں میں بذریعہ قرعہ اندازی 3 مرلہ کے پلاٹ مفت تقسیم کئے جائیں گے۔
Punjab Govt Apni Chat Apna Ghar scheme registration, apply
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا بے گھر افراد کیلئے اپنی زمین اپنا گھر پروگرام ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد غریب، مستحق اور بے گھر افراد کو مفت زمین فراہم کرنا ہے ۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ کے ویژن سب کیلئے رہائش سے ہم آہنگ ہے تا کہ مستحق شہریوں کو رہائش میسر آ سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کو شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
