سرکاری ریٹ پر روٹی فروخت نہ کرنے والے 27 تندور مالکان کو جرمانے

District Mandi Bahauddin News Urdu Today Live
District Mandi Bahauddin News Urdu Today Live
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ضلع بھر میں روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت کیلئے خود فیلڈ میں متحرک۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18اپریل 2024)ڈپٹی کمشنر نے آج مختلف ہوٹلز اور تندوروں کو اچانک چیک کیا اور روٹی و نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق مقررہ نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 323 تندوروں کی انسپکشنز کیں۔ 27 مختلف تندوروں پر نئے ریٹس کے مطابق روٹی اور نان فروخت نہ کرنے پر تندور مالکان کو 91 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 5 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کر کے 3 تندور مالکان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سرکاری ریٹ پر روٹی فروخت نہ کرنے والے 27 تندور مالکان کو جرمانے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!