منڈی بہاوالدین آج پھر لہو لہان ہو گیا۔بھیکھوموڑ تحصیل پھالیہ میں دو افراد کے قتل کی اطلاعات. پھالیہ عدالت میں پیشی پر جاتے ہوئے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا.
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 اپریل 2023) افسوس ناک واقع تحصیل پھالیہ میں پیش آیا جہاں پر 2 افراد کھمب کلاں سے پھالیہ کی طرف عدالت میں پیشی پر جا رہے تھے کہ بھیکھیو موڑ کے مقام پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کر دی.
یہ بھی پڑھیں: ملکوال: پیشی پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق
فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے. قتل ہونے والے دونوں افراد نصر اقبال رانجھا، مہندی رانجھا کا تعلق کھمب کلاں سے تھا.پولیس تھانہ قادرآباد نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے. شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ناکہ بندی کر دی گی ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس۔
