2 افراد کا سیلز مین پر تشدد، 20 ہزار نقدی چھین لی، ملزمان سرعام اسلحہ لہراتے فرار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین : 2 افراد کا سیلز مین پر تشدد، 20 ہزار نقدی چھین لی، ملزمان سرعام اسلحہ لہراتے فرار، میڈیکل رزلٹ ہونے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی کا ایف آئی آر درج کرنے سے انکار، ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین نوٹس لیں….

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 15 مارچ 2021) مدنی محلہ کا رہائشی سخاوت سامان سیل کر رہا تھا کہ غوثیہ مسجد یو بی ایل بنک کے قریب مسلحہ 2 افراد مطیع وغیرہ نے حملہ کر دیا. ملزمان نے پستول کے بٹ مارے، تھپڑ مارے، شدید زدوکوب کیا. وٹک رقم تقریباً 20 ہزار روپے چھین لیے. اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گئے. 15 پر کال کی گئی. لیکن تھانہ سٹی پولیس موقع پر نہیں پہنچی. ہسپتال سے میڈیکل رزلٹ لیا.

شہری ایف آئی آر کے اندراج کے لیے صبح سے لے کر رات گئے تک تھانہ سٹی بیٹھے رہے. پولیس نے سائل کو سارا دن خوار کر کے گھر بھیج دیا. مضروب سخاوت کی ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین سید علی رضا سے اپیل ہے کہ مقدمہ درج کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے. کیونکہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں. میرے ساتھ زیادتی کا ازالہ کر کے جرائم پیشہ افراد کا حوصلہ پست کیا جائے اور میرے جیسے عام شہریوں کا پولیس پر اعتماد بڑھایا جائے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
2 افراد کا سیلز مین پر تشدد، 20 ہزار نقدی چھین لی، ملزمان سرعام اسلحہ لہراتے فرار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!