گودام میں غیر قانونی طور پر چھپائی گئی چینی کی 1600 بوریاں برآمد

Action of Assistant Commissioner, recovery of 125 sacks of urea
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16اپریل 2023 ) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین طارق محمود نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر چھپائی گئی چینی کی 1600 بوریاں برآمد کر لیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کے گودام کے مالک کو بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے استغاثہ متعلقہ تھانہ میں بھیج دیا اور گودام کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ رمضان المبارک میں کسی کو بھی عوام کا معاشی استحصال نہیں کرنے دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی، غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ 125 بوریاں کھاد کی برآمد

ذخیرہ اندوزوں اور اشیائے روزمرہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن جاری رکھاجائے گا۔ اب تک ضلع بھر میں 3100 بیگ چینی قبضہ میں لے کر کنٹرول ریٹ پر فروخت کی جا چکی ہیں جبکہ ذمہ داروں کے خلاف 11 ایف آی آر کروا دی گہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگی اشیائے خوردونوش کی فروخت کیلئے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی تا کہ عوام الناس کو رمضان المبارک میں ضروری اشیائے خوردونوش کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گودام میں غیر قانونی طور پر چھپائی گئی چینی کی 1600 بوریاں برآمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!