لاہور (تازہ ترین) ملک کے 3 بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، دریائے سندھ، جہلم اور چناب میں طغیانی کا خطرہ، مزید طوفانی بارشوں کا امکان، الرٹ جاری کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد کا گزشتہ دس سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے دریائے سندھ، جہلم اور چناب میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں ان دنوں دریاؤں میں پانی کی آمد 3 لاکھ 28 ہزار کیوسک تک تھی۔ آج دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 56 ہزار کیوسک ہے۔ اگر صورتحال یہی رہی تو دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 7 لاکھ کیوسک تک جاسکتا ہے۔
گزشتہ روز منڈی بہاءالدین میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 280 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 122 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی۔ مون سون کی بارشیں غیر متوازن ہو سکتی ہیں جس کی وجہ سے دریا میں سیلاب آ سکتا ہے۔ بارشوں میں کمی کا امکان زیادہ ہے۔ اس وقت منگلا اور تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔
آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر بادل پھٹنے کا خدشہ ہے۔ ندیوں کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیڈرل فلڈ کمیشن میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔
