10 پاکستانی نوجوانوں کیلیے انسانیت کی خدمت پر ’’ ڈیانا ایوارڈ‘‘

diana award
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: 10 پاکستانی نوجوانوں نے تعلیم، صحت، آگاہی اور سماجی خدمت میں ’’ڈیانا ایوارڈ‘‘ حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا، نوجوانوں کی عمر 25 برس سے کم جبکہ ایوارڈ ہولڈر ایک لڑکی کی عمر 18 برس ہے جو ان سب میں کم عمر ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پانچ پاکستانی، ایک کا تعلق آزاد و جموں کشمیر جبکہ 4 اوورسیز پاکستانیز ہیں،شہزادی آف ویلزڈیانا کی یاد میں قائم کیا گیا یہ ایوارڈ اسی نام کی خیراتی ادارہ کے ذریعہ دیا گیا ہے اور اسے ان کے دونوں بیٹوں ، ڈیوک آف کیمبرج اور ڈیوک آف سسیکس کی حمایت حاصل ہے۔

اسلام آبادکی 18 سالہ اقراء بسمہ کو دماغی صحت کیلیے کام کرنے اور نفسیاتی دبائو کا شکار افراد کی گفتگو سننے کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اقراء اب تک 15 سے زائد قومی و عالمی اداروں میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر چکی ہیں۔

گوجرانوالہ کی 20 سالہ رمنا سعید کو جنسی ہراسانی کے تدارک کے لیے کام کرنے اور خواتین کو اس کے خلاف کھڑا ہونے کیلئے گرانقدر کام کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا، رمنا نے ’’روزنامہ ایکسپریس ‘‘کو بتایا کہ 2016 میں غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اس حوالے سے کام کرنا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
10 پاکستانی نوجوانوں کیلیے انسانیت کی خدمت پر ’’ ڈیانا ایوارڈ‘‘

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!