یوکرین نے روس تنازع پر پاکستان سے مدد مانگ لی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: یوکرین نے روس سے تنازع پر پاکستان سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، یوکرینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر ہماری مدد کرے تاکہ ہم روس کی جارحیت کے خلاف کامیاب ہوسکیں۔

پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چوچک نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین روسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، روس یوکرین پر حملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے، گزشتہ 6 ماہ میں یوکرین سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد روسی فوجی تعینات ہو چکے ہیں، روسی حملے سے پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جائے گی، پاکستان جوہری طاقت ہے وہ تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

یوکرینی سفیر کا کہنا تھا کہ روس عالمی قوانین اور وعدوں کی پاس داری کرے، کسی بھی جارحیت سے باز رہے، طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت سے مسائل حل کرے، یوکرین کو 20 فروری 2014ء سے 8 سال سے بیرونی فوجی جارحیت کا سامنا ہے۔ مارکیان چوچک کا کہنا تھا کہ امن، سلامتی اور ملک و قوم کا دفاع یوکرین کی اولین ترجیح ہے اور اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یوکرین نے روس تنازع پر پاکستان سے مدد مانگ لی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!