dr. israr ahmad youtube channel

یوٹیوب نے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کردیا

کیلی فورنیا: ویڈیوشئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کا الزام لگا کرمعروف اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کردیا۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر اسرار کے 2چینلز کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے۔ یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کو بند کرنے کا فیصلہ یہودی اخبار میں ڈاکٹراسرار احمد کے خلاف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا۔

ڈاکٹر اسرار کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 30 لاکھ ہے جبکہ ان کے لیکچرز کو سننے اور پسندکرنے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ ڈاکٹراسراراحمد کے لیکچرز کوپسند کرنے والوں نے یوٹیوب کے فیصلے پرناراضگی کا اظہارکیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں