یوٹیوبر اب سالانہ دس ارب ڈالر کمارہے ہیں!

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سان فرانسسكو: یوٹیوب کی مقبولیت، آمدنی اور لوگوں کی اس سےوابستگی کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں 20 لاکھ سےزائد لوگ معقول آمدنی کمارہے ہیں جس کا تخمینہ 10 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جبکہ صرف 2020 میں یوٹیوب نے امریکہ میں اتنے مواقع پیدا کئے جو تین لاکھ نوے ہزار کل وقتی (فل ٹائم)ملازمتوں کے برابر ہیں۔

اس ضمن میں یوٹیوب نے عالمی یوٹیوب پارٹنر کے ضمن میں پوری دنیا کی معیشت کےمتعلق اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ یوٹیوب نے آکسفرڈ اکنامکس کے تعاون سے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ یوٹیوب نے کہا ہے کہ ہم نے بہت سے لوگوں کے شوق کو ان کا مستقل روزگار بنادیا ہے جو ہرماہ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کے پوڈکاسٹ پروگرام سے آپ بھی پیسہ کما سکتے ہیں

تاہم فیس بک کی طرح خود یوٹیوب پر بھی تنقید ہورہی ہے جن کا تعلق مغربی پس منظر سے زیادہ ہے۔ اول یوٹیوب پر ویکسین کے خلاف گمراہ کن ویڈیوز کا ڈھیر ہے جسے اب تک ہٹایا نہیں گیا ہے۔ دوم شدت پسندی پر مبنی ویڈیو اور معلومات موجود ہیں اور تیسری جانب یوٹیوب کے الگورتھم بھی درست اندا ز میں کام نہیں کررہے۔

لاک ڈاؤن اور بیروزگاری کے باوجود 2020 میں یوٹیوب نے ترقی کی اور 2019 میں اس کی شرح نمو 14 فیصد بڑھی۔ جبکہ یوٹیوب نے 2020 میں امریکی جی ڈی پی میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی رقم کا اضافہ کیا۔ تاہم یوٹیوب پرغلط معلومات کا ڈھیر بھی موجود ہے جسے ہٹانے یا الگورتھم سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

یوٹیوب کے ماڈل سے ہی انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس نے بھی رقم کمانے اور بنانے کے کئی پروگرام شروع کئے ہیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاک کی مقبولیت کےردِ عمل میں یوٹیوب نے شارٹس (مختصر ویڈیو) آپشن کی بھی حوصلہ افزائی شروع کردی ہے۔ بعض افراد نے یوٹیوب سے آمدنی کو ہالی وڈ کے مترادف قرار دیا ہے جس میں لوگ معمولی سی کوشش سے اچھی خاصی رقم بناسکتےہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یوٹیوبر اب سالانہ دس ارب ڈالر کمارہے ہیں!

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!